دونوں ممالک کے حکام نے پاک امریکا تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے بات چیت شروع کردی ہے،
امریکی مشن نے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کے دورہ امریکا کے دوران ہونے والی پیش رفت کو بھی اہم قرار دیا ہے۔
امریکی مشن کے قائم مقام ترجمان تھامس منٹگمری کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ تجارت اور سرمایہ کاری کے فریم ورک معاہدے کے تحت پاکستان اور امریکی حکام کے درمیان ملاقات ہوئی
جس میں مختلف شعبوں پر وسیع تر بات چیت کی گئی۔ بات چیت میں ریگولیٹری سرگرمیوں، ڈیجیٹل تجارت، دانشورانہ املاک کے تحفظ، خواتین کو معاشی طور پر بااختیار بنانے، لیبر، ٹیکسٹائل، سرمایہ کاری، زراعت اور امریکی بائیو ٹیکنالوجی پر خصوصی توجہ دی گئی۔