پاکستان اور ایران کے درمیان 8 مختلف معاہدوں پر دستخط

پاکستان اور ایران کے درمیان 8 مختلف معاہدوں پر دستخط ہوئے۔ پاکستان اور ایران کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کی 8 یادداشتوں پر دستخط ہوئے۔
دونوں ممالک کے درمیان سیکیورٹی تعاون کے معاہدے کی منظوری دی گئی، پاکستان اور ایران میں ویٹرنری میڈیسن اور جانوروں کی صحت سے متعلق معاہدے پر دستخط ہوئے۔
وزارت اطلاعات و نشریات اور ایرانی وزارت ثقافت کے درمیان خصوصی اقتصادی زون کے قیام، مشترکہ تعاون، فلموں کے تبادلے کے لیے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے گئے۔
قبل ازیں وزیراعظم کی رہائش گاہ پر وزیراعظم شہباز شریف اور ایرانی صدر ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کے درمیان ملاقات ہوئی،
جس میں دوطرفہ تعلقات کے فروغ، تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے مشترکہ کوششوں پر اتفاق کیا گیا۔