پاکستان اور سعودی عرب نے غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے

پاکستان اور سعودی عرب نے غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کر دیا۔
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان اور پاکستانی وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے اسلام آباد میں مشترکہ پریس کانفرنس میں غزہ میں جنگ بندی کے مطالبے کا اعادہ کیا۔
اس موقع پر سعودی وزیر خارجہ نے عالمی برادری کی کوششوں کو ناکافی قرار دیتے ہوئے کہا کہ غزہ میں قحط کی صورتحال ہے۔
انہوں نے کہا کہ انسانی امداد کو غزہ پہنچنے کی اجازت نہ دینے کا کوئی جواز نہیں، یہ مسئلہ طاقت کے ذریعے نہیں بلکہ بات چیت سے حل ہونا چاہیے۔
فیصل بن فرحان نے کہا کہ غزہ میں 35 ہزار فلسطینیوں کا قتل عالمی برادری کی ناکامی ہے، جو اپنی ذمہ داریاں نبھانے میں ناکام رہی۔