پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی حقوق کی رپورٹ کو مسترد کر دیا ہے

پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی حقوق کی رپورٹ کو مسترد کر دیا ہے۔
پاکستان کے دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق رپورٹ کے مندرجات نامناسب، غلط اور زمینی حقیقت سے ماورا ہیں۔
ترجمان نے کہا کہ امریکی محکمہ خارجہ میں رپورٹ کی تیاری میں غیر جانبداری کا فقدان تھا اور رپورٹنگ کے طریقوں میں خامیاں تھیں جو دیگر ممالک میں سیاسی طور پر متعصبانہ رویے کی عکاس ہیں۔
ترجمان نے کہا کہ رپورٹ میں ایک بار پھر بین الاقوامی انسانی حقوق کے ایجنڈے کی غیر جانبداری کا فقدان ہے۔