چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کا کہنا ہے کہ پاکستان کو موسمیاتی تبدیلی جیسے چیلنجز کا سامنا ہے۔
چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے ملک کے مختلف حصوں میں آسمانی بجلی گرنے اور بارش سے ہونے والے جانی و مالی نقصان پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
مقامی تنظیمیں ریسکیو اور ریلیف کے کاموں میں تیزی لائیں اور لوگ امدادی کارروائیوں میں امدادی تنظیموں کے ساتھ تعاون کریں۔