پاکستان کی نصف آبادی انٹرنیٹ سے محروم:رپورٹ میں انکشاف

ڈیجیٹل ڈویلپمنٹ انڈیکس کی جاری کردہ پہلی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ پاکستان کی نصف آبادی انٹرنیٹ کی سہولت سے محروم ہے۔
اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام (یو این ڈی پی) کے تعاون سے تیار کی گئی یہ رپورٹ نیشنل ہیومن ڈویلپمنٹ رپورٹ 2024 کا حصہ ہے جس کا آغاز وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کیا۔
رپورٹ میں ملک کو ڈیجیٹل ترقی کے لحاظ سے ‘میڈیم کیٹیگری میں رکھا گیا ہے اور یہ انکشاف کیا گیا ہے کہ خواتین ڈیجیٹل ترقی میں بہت پیچھے ہیں
رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ پاکستان کی امیر ترین 20 فیصد آبادی میں ڈیجیٹل ترقی کی سطح غریب ترین 20 فیصد آبادی کے مقابلے میں 15 گنا زیادہ ہے، اس سے پتا چلتا ہے کہ ڈیجیٹل ترقی کے لیے دولت کا کردار اہم ہے۔