پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز سے قبل نیوزی لینڈ کے دو اہم کھلاڑی زخمی ہوگئے ہیں۔

“نیوزی لینڈ کے دو اہم کھلاڑی فن ایلن اور ایڈم ملنے پاکستان کے خلاف آئندہ ہفتے شروع ہونے والی ٹی ٹوئنٹی سیریز سے باہر ہو گئے ہیں اور ان کی جگہ وکٹ کیپر ٹام بلنڈل اور آل راؤنڈر زیک فولکس کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔”
دورہ پاکستان سے قبل نیوزی لینڈ کے فن ایلن اور ایڈم ملنے ٹریننگ کے دوران انجری کا شکار ہوگئے تھے جس کے باعث دونوں ٹیم سے باہر ہوگئے تھے، 24 سالہ بلے باز فن ایلن کمر کی انجری کا شکار ہوئے جب کہ 31 سالہ فاسٹ بولر ایڈم مل ملنی کو کمر میں چوٹ آئی۔ دونوں کھلاڑیوں کی جگہ بعد میں وکٹ کیپر ٹام بلنڈل اور آل راؤنڈر زیک فولکس کو شامل کیا گیا۔یہ پہلا موقع ہے جب جیک فولکس ٹیم کا حصہ بنے ہیں جبکہ اس سے قبل ٹام بلنڈل نے گزشتہ سال پاکستان کا دورہ کیا تھا۔ واضح رہے کہ پاکستان 18 اپریل سے راولپنڈی میں شروع ہونے والے 5 ٹی ٹوئنٹی میچوں کے لیے نیوزی لینڈ کی میزبانی کرے گا۔ نیوزی لینڈ کے ہیڈ کوچ گیری سٹیڈ کا کہنا تھا کہ ‘دورہ پاکستان سے قبل ہم فن ایلن اور ایڈم ملنے کی انجری کا شکار ہو چکے ہیں۔’انہوں نے کہا کہ گزشتہ ورلڈ کپ کے بعد سے دونوں ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ کے مضبوط کھلاڑی ہیں، نیوزی لینڈ نے جنوری 2024 میں پاکستان کے خلاف 5 میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز 1-4 سے جیتی تھی۔
“پاکستان”
بابر اعظم، ابرار احمد، اعظم خان، فخر زمان، افتخار احمد، عماد وسیم، محمد عباس آفریدی، محمد رضوان، محمد عامر، عرفان خان، نسیم شاہ، سعید ایوب، شاداب خان، شاہین آفریدی، عثمان خان، زمان خان، اسامہ میر.ریزرو کیٹیگری: حسیب اللہ، محمد علی، محمد وسیم جونیئر، صاحبزادہ فرحان، سلمان علی آغا
“نیوزی لینڈ”
مائیکل بریسویل، ٹام بلنڈل، مارک چیپ مین، جوش کلارکسن، جیکب ڈفی، ڈین فاکس کرافٹ، بین لِسٹر، کول میک کوناگے، زیک فولکس، جمی نیشم، ول اوورکے، ٹم رابنسن، بین سیئرز، ٹم سیفرٹ، ایش سودھی