چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف اور سروسز چیفس کی جانب سے شوال کا چاند نظر آنے کے بعد قوم کو عید کی مبارکباد۔
آئی ایس پی آر کے مطابق مسلح افواج نے عید کے پر مسرت موقع پر قوم کے نام پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ فوجیوں کے لیے عید کا اصل جوہر ملک کی حفاظت اور فرنٹ لائن پر رہ کر خوشحالی لانا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق اپنے پیغام میں پاکستان کی مسلح افواج کے سربراہان نے کہا کہ اس پرمسرت موقع پر ہم اپنے قومی ہیروز کی غیر متزلزل جرات کو یاد رکھیں ۔