پاک نیوزی لینڈ کے میچوں کے ٹکٹوں کی فروخت کے لیے ٹکٹنگ بوتھ قائم

پی سی بی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاک نیوزی لینڈ کے میچوں کے ٹکٹوں کی فروخت کے لیے ٹکٹنگ بوتھ کا مقصد شائقین کو ٹکٹوں تک آسان رسائی فراہم کرنا ہے جو کہ 25 اور 27 اپریل کو لاہور میں کھیلے جائیں گے۔
لبرٹی کے داخلی دروازے کے قریب ٹکٹنگ بوتھ قائم کیا گیا ہے، وی وی آئی پی گیلری کا ٹکٹ 6 ہزار روپے، وی وی آئی پی انکلوژر کا ٹکٹ 4 ہزار روپے، وی آئی پی ایک ہزار روپے، پریمیم 800 روپے، فرسٹ کلاس 500 روپے، جنرل 300 روپے میں فروخت کیا جائے گا۔