پنجاب میں آج سے 29 اپریل تک گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

پنجاب میں آج سے 29 اپریل تک تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق بعض مقامات پر ژالہ باری کا امکان ہے،
تمام اضلاع کے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آپریشن سینٹرز کو الرٹ کردیا گیا ہے، جب کہ متعلقہ محکموں کو بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے الرٹ کردیا گیا ہے۔
اس حوالے سے پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے ڈی جی عرفان علی کاٹھیا نے صوبے کے ڈپٹی کمشنرز کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے،
تمام اضلاع کے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آپریشن سینٹرز کو بھی الرٹ کر دیا گیا ہے، پی ڈی ایم اے کے کنٹرول میں 24 گھنٹے صورتحال پر نظر رکھی جا رہی ہے۔