پنجاب میں سکول کے بچوں کو ناشتہ فراہم کرینگے:عظمیٰ بخاری جنوبی

پنجاب کی وزیراطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب کے پانچ لاکھ سکولوں کے بچوں کو ناشتہ فراہم کیا جائے گا۔
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ سکول کے بچوں کو ناشتہ فراہم کرنے کا منصوبہ چند ماہ میں شروع ہو جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ ایمرجنسی پنک ہیلپ لائن اپنی نوعیت کا منفرد منصوبہ ہے، یہ ہیلپ لائن صرف خواتین کے لیے نہیں بلکہ تمام کمزور طبقوں کے لیے ہے۔
پنکہیلپ لائن کو پولیس کنٹرول سسٹم سے منسلک کیا جائے گا، عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ جو بھی اسپتال بنائے جائیں گے، وہ جدید ترین ہوں گے، ان میں نئی ​​ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جائے گا
، تمام اسپتالوں کے دونوں اطراف درخت لگائے جائیں گے۔
سڑکیں صوبائی وزیر نے کہا کہ دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کا چالان کیا جائے گا، پنجاب میں شجرکاری مہم اور مصنوعی بارش پر بھی کام جاری ہے۔