پنجاب میں طوفان کا الرٹ جاری کر دیا گیا

پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے پنجاب میں موسلادھار بارش کا الرٹ جاری کر دیا ہے۔
پی ڈی ایم اے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ مغربی ہوائیں 24 اپریل کی رات پنجاب میں داخل ہوں گی جب کہ 26 سے 28 اپریل تک جنوبی پنجاب کے اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے۔
ترجمان نے کہا کہ 29 اپریل تک پنجاب میں گرج چمک اور ژالہ باری کا امکان ہے۔
ترجمان کے مطابق موری، گلیات، راولپنڈی، اٹک، جہلم، چکوال، گجرات، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، قصور، اوکاڑہ سمیت دیگر مقامات پر بارش کا امکان ہے۔