پنجاب میں ون ڈش پر پابندی پر سختی سے عمل درآمد کا حکم

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے شادی کی تقریبات میں ون ڈش پر پابندی پر سختی سے عمل درآمد کا حکم دے دیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں صوبائی وزراء، مشیران، چیف سیکرٹری، آئی جی پنجاب پولیس، سیکرٹریز اور دیگر نے شرکت کی۔
سینئر حکام نے شرکت کی۔ کابینہ نے کینسر کے مریضوں کو مفت ادویات کی فراہمی بحال کرنے کی منظوری دی۔
اجلاس میں نواز شریف کسان کارڈ کے اجراء کی بھی اصولی منظوری دی گئی، جبکہ گندم کے چھوٹے کاشتکاروں کو براہ راست نقد سبسڈی دینے کی تجویز کا بھی جائزہ لیا گیا
، اللہ کی مخلوق کے لیے روٹی سستی ہونی چاہیے۔
صوبائی کابینہ کے اجلاس میں سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ اتھارٹی کو نواز شریف آئی ٹی سٹی کے قیام کے لیے 10ارب سیڈ منی دینے پر اتفاق کیا گیا۔