پنجاب میں 5 جون سے پلاسٹک بیگز پر پابندی کا اعلان

پنجاب بھر میں 5 جون سے پلاسٹک بیگز کے استعمال پر پابندی کا اعلان کر دیا گیا۔ پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب کی زیرصدارت اجلاس ہوا
جس میں انہوں نے بتایا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم اورنگزیب نے پلاسٹک بیگز پر پابندی کی منظوری دے دی ہے،
انہوں نے کہا کہ 22 اپریل کو ارتھ ڈے منایا جائے گا اور ’نو پلاسٹک‘ مہم چلائی جائے گی۔
پلاسٹک بیگز کی پیداوار، تقسیم اور استعمال پر مکمل پابندی کو یقینی بنائیں گے۔ کینسر سے بچاؤ کے لیے لوگوں کو پلاسٹک بیگز کا استعمال نہیں کرنا چاہیے۔
انہوں نے کپڑے اور کاغذی تھیلوں کے استعمال کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ دکانداروں سمیت ہر شخص گھر میں پلاسٹک کے تھیلے، پلاسٹک کی اشیاء اور برتنوں کا استعمال نہ کرنے کی مہم کا ساتھ دیں۔