پنجاب پولیس نے امریکا میں مقیم شہباز گل کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کرلیا

ایس ایس پی انویسٹی گیشن لاہور ڈاکٹر انوش مسعود کے خلاف سوشل میڈیا پر نفرت انگیز مواد شائع کرنے کے معاملے پر پولیس کی قانونی نے پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کے خلاف امریکی حکام سے باضابطہ رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
خاتون پولیس افسر پر الزامات کے حوالے سے اے آئی جی لیگل نے سیکرٹری داخلہ کو خط لکھ کر پنجاب حکومت سے کہا ہے کہ وہ شہباز گل کے خلاف کارروائی کے لیے امریکی سفیر سے رابطہ کرے۔
مراسلہ میں مزید کہا گیا ہے کہ امریکہ میں مقیم ڈاکٹر شہباز گل مذہب کی آڑ میں لوگوں کے جذبات مجروح کر رہے ہیں، انہوں نے ایس ایس پی انویسٹی گیشن ڈاکٹر انوش مسعود کی زیر تفتیش مقدمات پر اثر انداز ہونے کی کوشش کی ہے۔