پنجاب کی عدلیہ میں بڑے پیمانے پر تبادلے، نوٹیفکیشن جاری

لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس ملک شہزاد احمد خان نے متعدد جوڈیشل افسران کے تبادلوں کے احکامات جاری کر دیئے۔
191 ایڈیشنل سیشن ججز، 4 سینئر سول ججز اور 171 سول ججز کے تبادلوں کے احکامات جاری کیے گئے۔
چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی منظوری کے بعد رجسٹرار عبدالرشید عابد نے نوٹیفکیشن جاری کیا۔