پنجاب کے ہسپتالوں میں انجیو گرافی کی سہولت کنٹریکٹ پر دینے کا فیصلہ

محکمہ صحت پنجاب نے طبی خدمات کو آؤٹ سورس کرنے کی منظوری دے دی ہے جس کے بعد نجی کمپنی 13 ہسپتالوں میں انجیو گرافی اور انجیو پلاسٹی کی خدمات فراہم کرے گی۔
نجی کمپنی اپنی مشینیں نصب کرے گی اور ہر طبی طریقہ کار کے لیے فیس وصول کرے گی۔
دستاویزات کے مطابق انجیو گرافی کے لیے 11750 روپے اور انجیو پلاسٹی کے لیے 15750 روپے وصول کیے جائیں گے۔
انجیو گرافی اور انجیو پلاسٹی کے آلات اور رقم حکومت ادا کرے گی جبکہ نجی کمپنی ہسپتالوں میں ماہانہ 4800 انجیو گرافیاں فراہم کرے گی۔