وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ ایران کا اسرائیل پر حملہ علامتی ردعمل اور جھوٹا حملہ تھا۔
خواجہ آصف نے کہا کہ اگر اسرائیل نے ایران کے خلاف جوابی کارروائی کی تو اسرائیل کو بہت نقصان ہوگا، اسرائیل کو تسلیم کرنے کے لیے پاکستان پر کوئی دباؤ نہیں، پاکستان فلسطینیوں کے ساتھ کھڑا ہے۔
اسرائیل کی جانب سے ایرانی سفارت خانے پر حملہ کھلی خلاف ورزی ہے، ایرانی سفارت خانے پر حملے کے بعد توقع تھی کہ ایران جوابی کارروائی کرے گا،
ایران کے ساتھ جو کچھ ہوا وہ فلسطین کے ساتھ کھڑا رہنے کی وجہ سے ہو رہا ہے۔