پولیس لیگی کارکن کے قاتلوں کو فوری گرفتار کرے، عظمیٰ بخاری

“لاہور: وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پنجاب پولیس لیگی کارکن محمد یوسف کے قاتلوں کو فوری گرفتار کرے۔”

ایک بیان میں عظمیٰ بخاری نے نارووال میں تحریک انصاف کے غنڈوں کے تشدد سے لیگی کارکن کی ہلاکت پر تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کے غنڈوں نے روایتی طور پر غنڈہ گردی کا مظاہرہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ شکست کے خوف سے پاگل ہو چکے ہیں، پنجاب پولیس لیگی کارکن محمد یوسف کے قاتلوں کو فوری گرفتار کرے۔

عظمیٰ بخاری نے مزید کہا کہ ان لوگوں کو بار بار فتح کا مزہ چکھنا پڑا کیونکہ یہ ہمیشہ دھاندلی سے جیتے ہیں، اب ان کے پاس دھاندلی کی سہولت نہیں ہے اس لیے غنڈہ گردی اور قتل و غارت کا سہارا لیا۔