پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 53 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد نئی قیمت 293 روپے 94 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔
ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے 14 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا، نئی قیمت 290 روپے 38 پیسے فی لیٹر ہو گی۔
اسی طرح مٹی کے تیل کی قیمت میں 6 روپے 69 پیسے فی لیٹر اضافے سے 193 روپے 8 پیسے فی لیٹر اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 6 روپے 54 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔