پیٹرولیم ڈیلرز کا ایران سے باضابطہ معاہدے کا مطالبہ

پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے سمگلنگ روکنے کے لیے ایران سے باضابطہ معاہدے کا مطالبہ کیا ہے۔
پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے صدر عبدالسمیع خان نے کہا کہ جب بھارت ایران سے پیٹرول لے سکتا ہے تو پھر ہمارے لیے کیا رکاوٹ ہے۔ اگر ایران کے ساتھ تیل اور گیس کا معاہدہ ہوتا ہے تو اس کا بہت فائدہ ہوگا ڈیزل پاکستان میں سمگل کیا جا رہا ہے۔
پاکستان میں 30 فیصد پیٹرول اور ڈیزل اسمگل کیا جاتا ہے، اسمگل شدہ تیل کی صفائی نہیں ہوتی اور گاڑیاں خراب ہوجاتی ہیں۔
پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے صدر نے کہا کہ بھارت ایران سے پیٹرول خرید رہا ہے تو حکومت کیوں نہیں، آپ سے درخواست ہے کہ ہماری رپورٹ پر غور کریں۔