پی ٹی آئی بانی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی طبیعت اچانک خراب

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی طبیعت اچانک بگڑ گئی جس کے بعد ڈاکٹروں کی ٹیم بنی گالہ پہنچی اور ان کا معائنہ کیا۔
پی ٹی آئی کے بانی کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے تیزابیت اور سینے میں درد کی شکایت کی جس کے بعد ڈاکٹر بشریٰ لیاقت، ڈاکٹر حرا، ماہر امراض قلب ڈاکٹر سدرہ سمیت پمز کے ڈاکٹروں کی ٹیم بنی گالہ پہنچی اور بشریٰ بی بی کا علاج کیا
ذرائع نے بتایا کہ ڈاکٹروں کی ٹیم نے معائنے کے بعد بشریٰ بی بی کو خوراک اور طرز زندگی میں تبدیلی کا مشورہ دیا۔
ذرائع کے مطابق پمز کے ڈاکٹروں کی ٹیم نے بھی بشریٰ بی بی کو معدے کی تشخیص کے لیے تجویز کیا ہے۔