پی ٹی آئی رہنما خدیجہ شاہ کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے گئے

لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے پی ٹی آئی رہنما خدیجہ شاہ کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔
عدالت نے خدیجہ شاہ کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا ہے
، خیال رہے کہ آج لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے جناح ہاؤس حملے میں پی ٹی آئی رہنما خدیجہ شاہ کی گرفتاری کا حکم نامہ منسوخ کر دیا تھا۔