چینی کی برآمد کی اجازت سے پہلے ہی نرخ بڑھ گئے

چینی کی برآمد کی ممکنہ اجازت سے قبل ہی مقامی مارکیٹ میں قیمتیں بڑھنا شروع ہو گئی ہیں۔
مل مالکان نے دس لاکھ ٹن چینی برآمد کرنے کے لیے لابنگ تیز کر دی ہے جس کے نتیجے میں چینی کی برآمد کی ممکنہ اجازت سے قبل ہی مقامی نرخوں میں اضافہ ہو گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق ہول سیل مارکیٹ میں چینی کے 50 کلو تھیلے کی قیمت 300 روپے اضافے سے 7 ہزار روپے ہوگئی جب کہ ریٹیل مارکیٹ میں بھی چینی 150 سے 162 روپے فی کلو فروخت ہونے لگی۔
دستاویز کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے میں ہی چینی ڈیڑھ روپے فی کلو مہنگی ہو گئی ہے۔