چینی کی قیمتوں میں اضافہ، شہری پریشان

چینی کی ممکنہ برآمد سے قبل ہی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔
دستاویزات میں انکشاف ہوا ہے کہ مختلف شہروں میں چینی 140 سے 158 روپے فی کلو فروخت ہو رہی ہے،
سب سے مہنگی چینی کوئٹہ میں ہے جہاں ریٹ 158 روپے فی کلو تک پہنچ گیا ہے، جب کہ کراچی میں یہ 155 روپے فی کلو ہے۔
پشاور، لاہور، راولپنڈی اور اسلام آباد میں چینی 150 روپے فی کلو فروخت ہو رہی ہے۔
ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ ہفتے چینی کی قیمت میں 87 پیسے فی کلو اضافہ ہوا ہے جب کہ گزشتہ سال چینی کی اوسط قیمت 120 روپے فی کلو تھی۔