ڈیرہ اسماعیل خان میں مسلح افراد کی فائرنگ، 2 اہلکار شہید

“صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں یارک ٹول پلازہ کے قریب مسلح افراد کی فائرنگ سے 2 کسٹم اہلکار ہلاک اور 4 زخمی ہوگئے۔”

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان نے ڈیرہ اسماعیل خان یارک ٹول پلازہ کے قریب کسٹم حکام کی گاڑیوں کو نشانہ بنایا اور پولیس کی بھاری نفری نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے لیا ہے۔

جاں بحق ہونے والوں میں ایک انسپکٹر اور ایک کانسٹیبل شامل ہے، شہید اور زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال داخل کرا دیا گیا ہے۔