کراچی سے سیالکوٹ جانے والی ٹرین کے انجن میں آگ لگ گئی۔

“کراچی سے سیالکوٹ جانے والی علامہ اقبال ایکسپریس کے انجن میں آگ لگ گئی۔”

ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ فیروزہ ریلوے اسٹیشن کے قریب چلتی ٹرین کے انجن میں آگ بھڑک اٹھی، ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ مسافر اور ملازمین محفوظ ہیں، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، انجن میں لگی آگ بجھانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کے باعث اپ ٹریک پر ٹرینوں کی آمد و رفت روک دی گئی ہے، مسافر ٹرینوں کو مختلف اسٹیشنوں پر روک دیا گیا ہے۔

ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ ٹرین کو انجن تبدیل کرکے اپنی منزل کی طرف روانہ کیا جائے گا۔