کراچی میں خراب موسم کے باعث کئی پروازیں منسوخ اور کچھ تاخیر کا شکار ہیں۔
ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق کراچی سے گوادر جانے والی پی آئی اے کی پرواز نمبر 503 منسوخ کردی گئی ہے۔
نجی ایئر لائن کی کراچی سے لاہور اور کراچی سے اسلام آباد کی پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔
اس کے علاوہ ایران اسرائیل کشیدگی کے باعث عراق سے کراچی جانے والی پرواز بھی منسوخ کر دی گئی۔