کراچی میں 7 روز کے لیے ڈرون اڑانے پر پابندی

ایرانی صدر کی کراچی آمد کے موقع پر شہر میں 7 روز کے لیے ڈرون اڑانے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق 22 اپریل سے 28 اپریل تک شہر بھر میں ڈرون اڑانے پر دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے۔ ڈرون اڑانے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔
غیر ملکی معززین کی آمد کے باعث گزشتہ روز کراچی میں مختلف سڑکیں بند کر دی گئی ہیں۔
ترجمان ریلوے کا کہنا ہے کہ مسافروں کی سہولت کے لیے تمام ٹرینیں درگ روڈ اور لانڈھی اسٹیشن پر 2 منٹ کے لیے رکیں گی۔