کسانوں کو خوشخبری سنائیں گے، وزیر خوراک پنجاب

پنجاب کے وزیر خوراک بلال یاسین کا کہنا ہے کہ ریاست میں گندم کی صورتحال پر آج اجلاس بلایا گیا ہے اور فیصلہ کسانوں کے مطالبات کو مدنظر رکھ کر کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ گندم کی خریداری پر فیصلہ آج ہو گا، امید ہے کسانوں کو احتجاج کی ضرورت نہیں پڑے گی، کسانوں کو خوشخبری دیں گے۔
حکومت کی جانب سے کوئی فیصلہ نہ ہونے پر کسانوں نے منگل کو صوبائی اسمبلی کے سامنے احتجاج کی کال دیتے ہوئے کہا کہ سونے جیسی گندم مٹی میں تبدیل ہونے لگی ہے،
سڑکوں پر بھی گاہک نہیں، بارشوں کی وجہ سے گندم آگئی ہے۔ جس سے تیار فصل تباہ ہونے کا خدشہ بڑھ گیا ہے۔