عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر شیخ رشید نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان سمیت کسی سیاسی رہنما سے کوئی ملاقات یا رابطہ نہیں ہوا۔
راولپنڈی میں انسداد دہشت گردی کی عدالت کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حالات خراب سے خراب ہوتے جارہے ہیں،
یہ 300 سے زائد لوگوں کا کیس ہے، پاؤڈر لفافوں میں عدلیہ کو بھیجا جارہا ہے جو جہاز میں لایا گیا تھا۔
صنعتکار اور دکاندار رو رہے تھے لیکن اب کسان بھی رو رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ میں چیلنج کرتا ہوں کہ گندم کی کوئی پالیسی نہیں بنائی گئی اور ایک کلو گندم بھی نہیں خریدی گئی۔