کچے کے علاقے میں مشترکہ آپریشن کرنے کا فیصلہ کر لیا‘وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد جائزہ کمیٹی کے اجلاس میں کچے کے علاقے میں مشترکہ آپریشن کرنے کا فیصلہ کیا۔
اجلاس میں وفاقی سیکرٹری داخلہ، چیف نیکٹا، ڈی جی ایف آئی اے، پنجاب، سندھ، خیبرپختونخوا، بلوچستان، آزاد کشمیر، گلگت بلتستان اور اسلام آباد کے آئی جیز، نیشنل کوآرڈینیٹر نیکٹا، نیشنل ایکشن پلان اور انٹیلی جنس اداروں کی ٹیم اور چیف کمشنرز نے شرکت کی۔ ا
جلاس میں پاکستان بھر کی پولیس کو جدید ٹیکنالوجی فراہم کرنے کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔