پاکستان میں بین الاقوامی کمپنی کے نام پر ادویات کا جعلی خام مال تیار اور فروخت کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔
عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے ادویات کے جعلی خام مال سے متعلق تحقیقاتی رپورٹ جاری کر دی ہے
جس میں پاکستان کے نام سے ایک بین الاقوامی کمپنی کا جعلی خام مال تیار اور فروخت کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔
رپورٹ کے مطابق بین الاقوامی کمپنی نےخام مال تیارکیا نہ فروخت کیا لیکن پاکستانی سیرپس نے بین الاقوامی کمپنی کے خام مال کے استعمال کا دعویٰ کیا
خام مال کے ڈرمز کو چیک کیا گیا جس میں زہریلا مواد پایا گیا۔