کیا پاکستان اور بھارت کے درمیان اختلافات کی برف پگھل رہی ہے؟

پاکستان کا انحصار بھارت سے درآمدات پر ہے اور وزارت تجارت کے ذرائع کے مطابق مارچ 2024 میں بھارت سے درآمدات میں سالانہ بنیادوں پر اڑتالیس فیصد اضافہ ہوا ہے۔ پاکستان نے اگست 2019 میں بھارت کے ساتھ تجارت معطل کر دی تھی۔ بعد ازاں پاکستان نے بھارت کے ساتھ تجارت میں نرمی کی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اس سال جنوری اورگزشتہ سال فروری، مئی میں بھی ہندوستان سے درآمدات بڑھی تھیں
لیکن نگراں حکومت نے ہندوستان میں ٹریڈ آفیسر کی تعیناتی کا عمل بھی روک دیا تھا۔ذرائع کے مطابق پاکستان نے ہندوستان کےساتھ زندگی بچانے والی ادویات کی تجارت کرنے کی اجازت دی تھی۔