گندم خریداری پر پنجاب اسمبلی پھر کسانوں کی ترجمان بن گئی!

کسانوں کے حقوق کا تحفظ، گندم خریداری پر حکومت، اپوزیشن اور اسپیکر متحد، پنجاب اسمبلی پھر کسانوں کی ترجمان بن گئی۔
پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں ارکان کے علاوہ سپیکر پنجاب ملک محمد احمد خان نے بھی کسانوں کے استحصال کا ذکر کیا۔
پنجاب میں گندم کی عدم خریداری پر پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں دوسرے روز بھی ہنگامہ آرائی ہوئی۔
کسانوں کی نمائندگی کرنے والے ارکان نے کہا کہ گندم خرید کر کسانوں سے کیا گیا وعدہ پورا کیا جائے۔
پنجاب اسمبلی کے سپیکر ملک محمد احمد خان نے کہا کہ گندم 3200 روپے میں فروخت ہو رہی ہے اور 3900 روپے کی قیمت نہیں دی گئی۔
جپنجاب اسمبلی کے اجلاس میں نہ صرف گندم بلکہ دیگر زرعی اجناس کی قیمتوں پر بھی بحث کی گئی۔