“گوجرانوالہ کی عدالت نے گوجرانوالہ الیکٹرک پاور کمپنی (گیپکو) کے گرفتار افسران اور ملازمین کو 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کے حوالے کردیا۔”
ایف آئی اے نے گیپکو حکام اور ملازمین کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کر دیا، گزشتہ رات ایف آئی اے نے گیپکو کے 20 افسران و ملازمین کو حراست میں لیا تھا۔
ایف آئی اے نے گیپکو حکام اور ملازمین کے خلاف جعلی بلنگ، جعلی انٹری بنانے پر مقدمہ درج کرلیا، گرفتار ملزمان میں 5 ریونیو افسران، اسسٹنٹ منیجر اور ایڈیشنل منیجر شامل ہیں۔
ملزمان میں 6 ڈویژنل اکاؤنٹس افسران اور 5 کمرشل اسسٹنٹ اور ملازمین شامل ہیں۔