تل ابیب میں ہزاروں اسرائیلی باشندوں نے وزیراعظم نیتن یاہو کے خلاف مظاہرہ کیا۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق مظاہرین نے وزیراعظم نیتن یاہو کی برطرفی، قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے اور قبل از وقت انتخابات کا مطالبہ کیا ہے۔
مظاہرے میں خواتین، بچوں اور نوجوانوں کی بڑی تعداد نے بھی شرکت کی۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق مظاہرین نے وزیراعظم نیتن یاہو کے خلاف پوسٹرز بھی اٹھا رکھے تھے۔