ہماری دی گئی 6 ایکٹر پالیسی پر کام جاری ہے، وزیر خزانہ پنجاب

پنجاب حکومت کی جانب سے بنائی گئی کمیٹی گندم کے معاملے پر سفارشات تیار کرنے میں ناکام رہی۔
ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت کسانوں سے گندم خریدنے کے لیے تاحال کوئی نئی پالیسی نہیں لا سکی۔
سپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے بلال یاسین، عاشق کرمانی اور مجتبیٰ شجاع الرحمان پر مشتمل 3 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی۔
پنجاب کے وزیر خزانہ مجتبیٰ شجاع الرحمان نے کہا کہ ہماری دی گئی 6 ایکٹرز کی پالیسی پر عمل درآمد جاری ہے، گندم کی خریداری کے حوالے سے ابھی غور جاری ہے۔
انہوں نے کہا کہ ابھی یہ فیصلہ نہیں ہوا کہ حکومت کسانوں سے کتنی گندم خریدے گی۔