ہمیں ایران کی جانب سے اسرائیل پر حملے سے متعلق کوئی پیغام نہیں ملا: وائٹ ہاؤس

ایران کے اسرائیل پر حملے پر وائٹ ہاؤس نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ایران کی نیت واضح طور پر تباہی پھیلانا تھی، یہ جھوٹ ہے کہ ایران نے اسرائیل کو حملے سے خبردار کیا تھا۔
تفصیلات کے مطابق وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ہمیں ایران کی جانب سے پیغامات موصول ہوئے تاہم حملے کے حوالے سے کوئی پیغام موصول نہیں ہوا، اسرائیل آج انتہائی مضبوط اسٹریٹجک پوزیشن میں ہے۔
یاد رہے کہ دمشق میں اپنے قونصلیٹ پر حملے کے جواب میں ایران نے پہلی بار اپنی ہی سرزمین سے اسرائیل پر براہ راست حملہ کیا تھا جس کے دوران 300 سے زائد میزائل داغے گئے تھے۔