پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے صدر بیرسٹر گوہر خان کا کہنا ہے کہ وہ چاہتے ہیں کہ ہم بلے کا نشان اور سرٹیفکیٹ بھی حاصل کریں۔
الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا کہ آج الیکشن کمیشن میں انٹرا پارٹی انتخابات سے متعلق سماعت ہوئی، آج مختصر سماعت ہوئی۔
الیکشن کمیشن نے انٹرا پارٹی انتخابات پر نوٹس بھیج دیا، الیکشن کمیشن نے نوٹس میں کہا کہ انٹرا پارٹی الیکشن پر اعتراض ہے،
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ پاکستان میں 175 سیاسی جماعتیں ہیں، کسی سیاسی جماعت نے انٹرا پارٹی الیکشن نہیں کرائے آئین کے مطابق ہم نے الیکشن کمیشن اور سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں انٹرا پارٹی انتخابات کرائے ہیں۔