یو اے ای میں فیملی اقامہ کے لیے ایک نئی سہولت کا آغاز

متحدہ عرب امارات میں فیملی اقامہ کے لیے نئی شرائط جاری کر دی گئی ہیں۔
وفاقی اتھارٹی برائے شناخت اور شہریت نے نئی شرائط کے بارے میں کہا کہ امارات میں رہنے والا کوئی بھی غیر ملکی اپنے خاندان کے لیے اقامہ حاصل کر سکتا ہے۔
خاندانی رہائش کے لیے کم از کم آمدنی 4,000 درہم یا 3,000 درہم ماہانہ ہونی چاہیے اور رہائش کا ثبوت پیش کرنا ضروری ہے۔
فیملی اقامہ کے لیے 18 سال سے زائد عمر کے تمام ممبران کا طبی معائنہ ضروری ہوگا۔ جانچ صرف نامزد طبی اداروں سے قابل قبول ہوگی۔