“وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان سعودی تعلقات کو مضبوط اقتصادی شراکت داری میں تبدیل کرنے کی ضرورت ہے۔”
خصوصی سرمایہ کاری کونسل (SIFC) کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان اور ان کے وفد کو پاکستان میں خوش آمدید کہتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان گہرے برادرانہ تعلقات ہیں، ہماری شراکت داری باہمی احترام، مشترکہ مفادات اور بہتر مستقبل کے وژن پر مبنی ہے۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ ہماری شراکت داری مشترکہ مقاصد اور خوشحال مستقبل پر مبنی ہے، پاکستان اور سعودی عرب کی شراکت داری بہت اہم ہے۔انہوں نے کہا کہ ایس آئی ایف سی پاک سعودی تعلقات اور مذہبی اور ثقافتی اقدار پر مبنی ہے، ایس آئی ایف سی سرمایہ کاری اور تعاون بڑھانے میں مدد کرے گی۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ قابل تجدید توانائی میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں، زراعت، توانائی، معدنیات میں تعاون کے بہترین مواقع موجود ہیں، آئی ٹی اور کان کنی کے شعبوں میں تعاون دونوں ممالک کے لیے فائدہ مند ہے، دونوں ممالک کے تعاون سے بہترین توقعات وابستہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس کے نتیجے میں پاکستان میں سرمایہ کاری دونوں ممالک کے مستقبل کے لیے فائدہ مند ہے۔ ہمیں برادرانہ تعلقات کو مضبوط اقتصادی شراکت داری میں تبدیل کرنے کی ضرورت ہے۔

وزیر خارجہ، پاک سعودی تعلقات کو مضبوط اقتصادی شراکت داری میں تبدیل کرنے کی ضرورت ہے۔
-