“کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) اسٹاک مارکیٹ میں آج کاروبار کے آغاز کے بعد تیزی دیکھی گئی اور انڈیکس تاریخ کی نئی بلند ترین سطح عبور کر گیا۔”
تفصیلات کے مطابق اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز ہوا تو 100 انڈیکس 70 ہزار 544 پوائنٹس پر تھا جس میں کچھ ہی عرصے میں 548 پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور انڈیکس 71 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کرکے 71 ہزار 92 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔ یہ اضافہ برقرار نہ رہ سکا اور کچھ عرصے بعد انڈیکس نے واپسی کا سفر شروع کیا تاہم اس وقت 100 انڈیکس میں 356 پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور اس وقت 70 ہزار 901 پوائنٹس پر ہے۔

اسٹاک مارکیٹ میں نئی تاریخ رقم ہوگئی
-