“وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ اسلام آباد ایئرپورٹ مئی کے وسط تک آؤٹ سورسنگ کے لیے تیار ہو جائے گا۔”
وزیر دفاع خواجہ آصف نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہمارا مقصد لاہور، کراچی، اسلام آباد کے ایئرپورٹس کو آؤٹ سورس کرنا ہے تاکہ ویزا پالیسی کی مشکلات کو دور کیا جا سکے اور ملک کو قابل رسائی بنایا جا سکے۔ بعد ازاں لاہور اور کراچی کے ہوائی اڈوں کو بھی آؤٹ سورسنگ کے لیے تیار کیا جائے گا۔ وزیر دفاع نے کہا ہے کہ پی آئی اے کو جلد یورپی یونین اور برطانیہ سے منظوری مل جائے گی۔خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ہم اس معاملے پر بھرپور طریقے سے کام کر رہے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ہماری ویزہ پالیسی پرانی ہے، دہائیوں پرانی ذہنیت آج بھی کام کر رہی ہے، ہم ویزہ پالیسی کی مشکلات دور کریں گے، اپنے ملک کو قابل رسائی بنائیں گے، آصف کا یہ بھی کہنا ہے کہ مسائل سے پوری طرح آگاہ ہیں، جلد حل کر لیں گے۔ .
یہ امر قابل ذکر ہے کہ 23 مارچ کو وفاقی وزیر دفاع و ہوابازی خواجہ آصف کی سربراہی میں ملک کے تین اہم ایئرپورٹس کی آؤٹ سورسنگ اور پی آئی اے کی نجکاری کے لیے کمیٹی تشکیل دی گئی تھی۔ وفاقی کابینہ نے کمیٹی کے قیام کی منظوری دی تھی جس کے بعد کمیٹی کی تشکیل کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق کمیٹی ایئرپورٹ مینجمنٹ کی آؤٹ سورسنگ کا جائزہ لے گی اور پی آئی اے کی نجکاری سے متعلق امور کی بھی نگرانی کرے گی۔ کمیٹی کے ارکان میں وزیر نجکاری عبدالعلیم خان کے ساتھ وزیر خارجہ اسحاق ڈار، پلاننگ کمیشن کے ڈپٹی چیئرمین، سیکرٹری نجکاری اور سیکرٹری ایوی ایشن ڈویژن شامل ہیں۔

خواجہ آصف، اسلام آباد ایئرپورٹ مئی کے وسط تک آؤٹ سورسنگ کے لیے تیار ہو جائے گا۔
-