سوشل میڈیا پر ٹرینڈز کی مانیٹرنگ رپورٹ تیار

ہنگامہ آرائی سمیت دہشت گردی اور فرقہ واریت کے لیے سوشل میڈیا کے استعمال کا انکشاف ہوا ہے، کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے 3 ماہ کے دوران سوشل میڈیا کے رجحان پر مانیٹرنگ رپورٹ تیار کر لی ہے۔
رپورٹ میں ٹوئٹر پر 17 سیاسی ٹرینڈز کو حساس قرار دیتے ہوئے مزید کہا گیا کہ سوشل میڈیا پر ملک مخالف ٹرینڈنگ زیادہ تر بیرون ملک بیٹھے لوگ کرتے ہیں۔
سی ٹی ڈی کی رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا کہ ٹرینڈنگ میں پنجاب پولیس اور اعلیٰ شخصیات کا نامناسب رویہ شامل ہے۔