سیہون میں انڈس ہائی وے پر مسافر بس، آئل ٹینکر اور منی ٹرک میں تصادم کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق اور 20 سے زائد زخمی ہوگئے۔
حادثے کے باعث مسافر بس الٹ گئی، متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے، مرنے والوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے۔
اطلاعات کے مطابق تمام زخمیوں کو مانجھند، جامشورو اور سیہون کے قریبی اسپتالوں میں داخل کرایا گیا ہے۔

سیہون، انڈس ہائی وے پر مسافر بس کو حادثہ، 6 افراد جاں بحق
-