کراچی: سائٹ سپر ہائی وے پر فیکٹری میں آگ لگ گئی۔

“کراچی میں سائٹ سپر ہائی وے پر فیکٹری میں آگ لگ گئی۔”
اطلاع ملتے ہی کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن کی 4 فائر انجنیں موقع پر پہنچ گئیں اور آگ پر قابو پانے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔ فیکٹری میں تولیہ کا گودام ہے جہاں کپڑے بنانے کے ساتھ ساتھ صبح ساڑھے چھ بجے پیکنگ بھی کی جاتی ہے۔پولیس اہلکار بھی موقع پر موجود ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ امدادی کام ابھی جاری ہے اور آگ پر ابھی تک قابو نہیں پایا جاسکا ہے۔ بتادیں کہ 27 جنوری کو کراچی کے علاقے سائٹ ایریا میں گتے کی فیکٹری میں لگنے والی آگ پر 7 گھنٹے بعد قابو پالیا گیا تھا اور اس واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تھا۔ اس سے قبل 21 جنوری کو کراچی کے علاقے بھینس کالونی میں اسکریپ کے گودام میں لگنے والی آگ پر رات گئے قابو پالیا گیا تھا۔
رات گئے بھینس کالونی میں سکریپ کے گودام میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جو تیزی سے بڑھ گئی۔ اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی 4 گاڑیوں نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا اور پل کے نیچے موجود 60 سے زائد جھونپڑیاں جل کر راکھ ہو گئیں۔