یوکرین کے ساتھ جنگ ​​میں 50 ہزار روسی فوجی مارے گئے: بی بی سی کا دعویٰ

برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی نے دعویٰ کیا ہے کہ یوکرین کے خلاف دو سال سے جاری جنگ میں 50 ہزار روسی فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق کی گئی ہے۔
آزاد میڈیا گروپ میڈیا زون اور رضاکار فروری 2020 سے جاری جنگ میں ہلاک ہونے والے روسی فوجیوں کی تعداد گن رہے ہیں۔
قبرستانوں میں قبر کے نشانات ہلاک ہونے والے فوجیوں کی تعداد کے لیے کافی مدد فراہم کرتے ہیں۔
رپورٹس کے مطابق جنگ کے دوسرے سال ہلاک ہونے والے روسی فوجیوں کی تعداد میں 25 فیصد اضافہ ہوا
ر صرف جنگ کے دوسرے سال ہی ہلاک ہونے والے روسی فوجیوں کی تعداد 27 ہزار 300 رہی تاہم روس کی جانب سے اس تعداد کی سختی سے تردید کی گئی ہے۔