نئے قرضہ پروگرام سے قبل آئی ایم ایف کی شرائط پر عملدرآمد کے منصوبے کے تحت ملک بھر میں 18 لاکھ نان فائلرز کے موبائل فون سم کارڈز بلاک کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
چیئرمین ایف بی آر کی جانب سے نان فائلرز کے سم کارڈ بلاک کرنے کی منظوری کے بعد فیڈرل بورڈ آف ریونیو رول تیار کرکے متعلقہ حکام کو بھیج دیتا ہے۔
ہدایات میں کہا گیا ہے کہ تمام چیف کمشنر نان فائلرز کی حتمی فہرست تیار کرکے بھیجیں۔