“پاکستان حکومت اور عسکری قیادت نے منشیات فروشوں کے خلاف سخت کارروائی شروع کردی، کارروائی کے دوران متعلقہ اداروں نے ملک بھر سے 1 لاکھ 24 ہزار 399 کلوگرام منشیات قبضے میں لے کر 1 ہزار 244 منشیات فروشوں کو گرفتار کیا۔”
7 سے 14 اپریل کے درمیان بلوچستان سے 651 کلو گرام، گلگت بلتستان سے 115 کلو، پنجاب سے 5 کلو اور سندھ سے 97 کلوگرام منشیات پکڑی گئی۔
ملک بھر سے 6 کلو ہیروئن، 538 کلو گرام چرس، 276 کلو میتھ اور 47 کلو افیون برآمد کر لی گئی۔
بلوچستان سے 376 کلو گرام چرس اور 275 کلو گرام میتھ اور گلگت بلتستان سے 67 کلو گرام چرس اور 45 کلو گرام افیون جبکہ سندھ سے 95 کلو گرام چرس برآمد کی گئی۔
متعلقہ اداروں نے ملک بھر سے 19 جرائم پیشہ افراد کو بھی گرفتار کیا، متعلقہ ادارے ملک کو منشیات سے پاک کرنے کی مہم جاری رکھنے کے لیے پرعزم ہیں۔

منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی، ملک بھر سے 10 لاکھ کلو سے زائد منشیات برآمد
-